انٹرویو نوکری کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ہے ، انٹرویو کنندہ کو آپ اپنے جوابات سے مطمئن کردیں تو کسی حدتک آپ کی نوکری پکی ہوجاتی ہے لیکن یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی نوکری مل جائے ۔ماہرین کے مطابق جو افراد اپنے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے سے سوالات کرتے ہیں، ان کو نوکری ملنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجاتے ہیں، انٹرویو کے دوران کمپنی سے متعلق اور اپنے کریئر کے حوالے سے جولوگ سوالات کریں انہیں کمپنی کے ماحول میں گھل مل جانے میں آسانی ہوتی ہے۔کچھ اہم سوالات درج ذیل ہیں ۔
تعلیمی قابلیت
ایک اچھے انٹرویو میں آپ کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات کا مطالعہ پہلے نمبر پر ہوتاہے ، اچھے طریقے سے اپنے کاغذات پیش کریں تاکہ انٹرویو لینے والے پر آپ کی شخصیت کا کوئی بھی منفی پہلو سامنے نہ آئے ۔کسی بھی کوتاہی یا غفلت کی وجہ سے آپ کی نئی نوکری جاسکتی ہے ، کاغذات کو ایک اچھی فائل میںترتیب سے لگا کر پیش کریں ۔
عہدے کا عنوان
کسی بھی ملازمت کا عنوان اس کے تمام پہلوو¿ں کو بیان نہیں کرتا۔ انٹرویو کے دوران آپ اپنے عہدے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کریں کہ کمپنی آپ سے کیا امیدیں رکھتی ہے۔
کام کی نوعیت
آپ کو اس کام کے بارے میں علم ہوناچاہیے جس کے لیے کمپنی آپ کی خدمات حاصل کرنے جارہی ہے ، ایساممکن ہے کہ آپ ایک ہی کمپنی میں ایک کام کی بجائے دوسرا کام بخوبی سرانجام دے سکتے ہوں ۔
متعلقہ عہدے کی کمپنی کیلئے ضرورت
یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ زیادہ ’فرق‘ پیدا کرنے والے کردار میں خوش ہیں یا پھر آپ ’چھپے رستم‘ کی طرح کام کرنا پسند کریں گے۔
ساتھی ، کولیگز کے بارے میں سوچ بچار
عمومی طورپر انٹرویوز میں تین سے چار افراد شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے انٹرویو میں ایسا معاملہ نہیں تو اس سوال کا استعمال کریں تاکہ ٹیم میں شامل افراد کے بارے میں آپ پہلے ہی معلومات رکھتے ہوں کیونکہ برابر میں بیٹھا شخص آپ کے اس سفر پر اثر ڈال سکتا ہے۔
کام میں آسانی
اس سوال سے آپ کوپتہ چل جائے گا کہ آپ پر کون سب سے زیادہ دباو¿ ڈالنے والا ہے جبکہ اپنے ساتھیوں کو خوش رکھنے کے حوالے سے بھی اس سوال کا جواب موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔
کمپنی کے لیے کامیابی کی تعریف
آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی پوزیشن سے آپ کمپنی کی ’کامیابی‘ میں کردار ادا کرسکیں گے یا نہیں۔ تفصیلات معلوم کیجئے کہ آپ سے کس طرح کے کام کی امید کی جائے گی جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والے پرانے ملازمین سے بات چیت بھی سودمند ثابت ہوسکتی ہے۔
مقررہ اہداف
امکانات ہیں کہ آپ کو نوکری پر رکھنے والوں کے ذہنوں میں پہلے ہی سے آپ کے رول کے بارے میں منصوبہ ہو۔ پتہ کریں کہ وہ آگے آنے والے مہینوں میں آپ سے کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اور خود سے سوال کریں کہ کیا ان امیدوں کو پورا کرنا ممکن ہے۔
مقصد
یہ انٹرویو کے دوران اہم ترین سوالوں میں سے ایک ہے۔ ریسرچ کے مطابق ملازمین اس وقت سے زیادہ خوش ہوتے ہیں جب ان کے مالکان کے اہداف ان کے انفرادی اہداف سے مماثلت رکھتے ہوں۔
آپ ان سوالات کو ایک ہی کمپنی میں لیے جانے والے مختلف انٹرویوز میں بھی استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ کو صورت حال کی ایک بہتر تصویر مل سکتی ہے۔

No comments:
Post a Comment